بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعہ آج صبح پیش آیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر چیتا جموں کے علاقے ریاسی میں گر کر تباہ ہوا ہے، چیتا ہیلی کاپٹر اڑانے والے دونوں پائلٹوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے.
چیتا ہیلی کاپٹر ایک اعلی کارکردگی کا ہیلی کاپٹر ہے جو بہت وسیع وزن ، مرکز کشش ثقل اور اونچائی کے حالات پر کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ہیلی کیسے تباہ ہوا؟
قبل ازیں گزشتہ برس 24 اکتوبر کو بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پونچھ میں تباہ ہو گیا تھا تباہ ہونے والے ہندوستانی فوجی ہیلی کاپٹر میں 9 افراد کے علاوہ بھارتی فوج کے ساوتھرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ بھی سوار تھے،
واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ہیلی کپٹرز کے علاوہ فضائیہ کے مجموعی طور پر 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اربوں روپے مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث اور دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے تھے،
آئے دن بھارتی طیاروں کی تباہی پر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مودی حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے