معروف اداکار و گلوکار علی ظفر برطانوی ڈی جے ناٹی بوائے میوزک کے ہمراہ اپنے گانے ’چھنو ‘ کا ری میک ورژن جلد ریلیز کرنے کو تیار ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چھنو‘ برطانوی ڈی جے ناٹی بوائے کے ورژن میں جلد ریلیز کیا جائے گا
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈی جے شاہد خان المعروف ناٹی بوائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ انہیں امریکی و برطانوی معروف گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود پاکستان سے محبت ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ناٹی بوائے ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں
Ok so here’s an announcement. “Channo” is coming back with the @NaughtyBoyMusic version 2020. This guy I have a lot of respect towards for having produced for the likes of @Beyonce @paulsmithmusic and @rihanna and still loving his roots from Pakistan. Bring it on boy ! #channo pic.twitter.com/WWzPDx5jnZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 3, 2020
واضح رہے کہ علی ظفر کے 2003 میں ریلیز ہونے والے ڈیبیو البم کا گانا ’چھنو‘ نے گلوکار کو مقبولیت و شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اس البم کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں
یہ گانا اب بھی علی ظفر کے مداح نہیں بھولے اور ہر کنسرٹ میں علی سے اس گانے کی فرمائش کی جاتی ہے اب خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ نیا ورژن بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گا یا نہیں








