شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں اور منشیات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے علاوہ جعلی ہسپتال اور کلینک چلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو پولیس کی نفری بھی دی جائے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع شیخوپورہ میں کئی مقامات پر چھاپوں کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں پر منشیات فروشوں اور اتائیوں کے حملوں اور انہیں دھمکیاں دینے کے واقعات کی بنا پر کیا گیا ہے