شوبز کو خیر باد کہنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو عذاب کہنا بند کردیں اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قرآن پاک کی ایک سورۃ کی آیت شیئر کی جس میں اللہ نے فرمایا کہ اور ہم کسی قوم کو کبھی بھی سزا نہیں دیتے جب تک ان میں ایک رسول نہ بھیج دیں تاکہ وہ سزا سے پہلے اُن پر حجت پوری کر دے

قرآن پاک کی آیت شئیر کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے پنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس دنیا میں انہی قوموں پر عذاب نازل ہوا ہے جنہوں نے اپنے رسولوں کا انکار کیا اور ایمان نہ لائے تاہم اب سزا و جزا کا فیصلہ روز محشر ہونا ہے قدرتی آفات یعنی زلزلے اور کورونا وائرس ہم سب کے لیے ایک یاد دہانی ہے متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کریں اللہ ہم سب کو اپنے امان میں رکھے

حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئےمیں یہ بھی لکھا کہ وہ لوگ جو کسی بھی وجوہات کی بنا پر اس وبائی مرض کو عذاب کہہ رہے ہیں وہ لوگ اس واقعہ یعنی کورونا وائرس کو عذاب کہنا بند کریں اور اس طرح کی باتیں کرکے دین کی تعلیمات کا مذاق نہ بنائیں انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں کچھ نہیں کرسکتے تو کم سے کم مریضوں کی شفا اور علاج معالجے میں مصروف لوگوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں

Shares: