لاہور:”آپ نیوز”نے وعدے کی تکمیل کرنا شروع کردی ، صحافیوں کوایک مہینے کی تنخواہ دے دی جبکہ باقی بھی بہت جلد ملنے کا امکان،اطلاعات کےمطابق صحافی اتحادکی وجہ سے الحمد اللہ "آپ نیوز” چینل میں جو دو ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی آج ایک ماہ کی تنخواہ مل گئی اور باقی ایک ماہ کی تنخواہ بھی آئندہ ہفتہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔
باغی ٹی وی کے مطابق کچھ روز قبل آپ ٹی وی کے پروگرام کھراسچ کے میزبان مبشرلقمان اپنے دیگرساتھیوں رانا عظیم، جناب ارشد انصاری صاحب، شہزاد حسین بٹ صاحب، بابر ڈوگر صاحب آصف بٹ صاحب، اشرف مجید صاحب، حافظ فیض صاحب، قذافی بٹ صاحب، شاہد چوہدری، محمد فاروق جوہری چند دن قبل معروف صحافی ،کھرے سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان سے ملے تھے اور ان سے آپ نیوز کے کارکنوں کی تنخواہ کے حوالے سے اور کچھ بقایا جات کے حوالے سے بات کی تھی
ذرائع کےمطابق سینیر صحافی مبشر لقمان صاحب نے مینجمنٹ کے ذمہ داران سے بات کر کے منگل 4 فروری کو تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر تنخواہ نہ دی گئی تو وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر نہ صرف احتجاج میں شامل ہوں گے بلکہ آخری حد تک جائیں گے. آج پھر ہم نے جا کر ان سے ملاقات کی ہے اور آپ نیوز کے سینئر ترین افراد جناب زاہد گوگی صاحب اور گوہر بٹ صاحب نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک ماہ کی سیلری آ گئی ہے اور مبشر لقمان صاحب نے اب ہم سے وعدہ کیا ہے کہ ایک ماہ کی مزہد سیلری بھی وہ آئندہ ہفتے تک مینجمنٹ سے دلوائیں گے
ذرائع کےمطابق آپ نیوزسے تعلق رکھنے والے فیض صاحب جو کہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پی آئی سی میں ہیں ان کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے جس پر مبشر لقمان صاحب نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے مکمل مینجمنٹ سے بات کر چکے ہیں فیض کے تمام علاج کے اخراجات بھی آپ نیوز کی مینجمنٹ برداشت کرے گی اور جو ضروریات ہوں گی وہ بھی میجمنٹ پوری کرے گی بتایا گیا ہے کہ اس کی مکمل تنخواہ بھی بھیج دی گئی ہے ۔
اس موقع پر تمام صحافیوں نے کہا کہ ہم مبشر لقمان صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اب بھی صحافی کارکنوں کا ساتھ دیا اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بقایا جات سے لیکر باقی تنخواہ کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہم اسی طرح تمام بڑے سینئر اینکرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی اسی طرح اپنا رول ادا کریں تو بہت سے اداروں میں یہ مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔








