حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ،بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ حالیہ اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق لائف لائن، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا تا ہم صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بل اضافی نرخوں کے مطابق موصول ہو ں گے۔
واضح رہے کہ مئی میں پانی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پید اکی گئی، مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں ہر ماہ اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا اب بجلی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں.