میرے پاس تم ہو میں دانش نام پر اعتراض تھا عائزہ خان

0
45

اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں شروع میں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید کے ڈرامے میں نام دانش پراعتراض تھا

پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہومیں اداکارہ عائزہ خان نےمہوش کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ ان کے مقابل ہمایوں سعید نے ان کے شوہر دانش کا کردار نبھایا تھا کیا آپ جانتے ہیں اتفاق سے عائزہ خان کے شوہر کا نام بھی حقیقت میں دانش ہی ہے
حقیقی زندگی میں بھی عائزہ کے شوہر کا نام دانش تیمور ہے

ڈرامے اور حقیقت میں عائزہ خان کے شوہردانش کے نام کو لے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس بھی وائرل ہوئیں جبکہ ایک انٹرویو کے دوران جب عائزہ سے اس اتفاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شروع میں انہیں ڈرامے میں دانش کے نام پر اعتراض تھا کیونکہ یہ ان کے شوہر کا نام بھی ہے لہذا انہوں نے کہا کہ دانش ہی کیوں؟ جس پر انہیں کہا گیا کہ ڈرامے میں مہوش اوردانش کی خوبصورت کہانی گئی ہے

عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے نام دانش کی وجہ سے انہیں تھوڑی مشکل بھی پیش آئی کیونکہ وہ اپنے شوہر کو ہمیشہ آپ کہہ کر بلاتی ہیں جب کہ ڈرامے میں انہیں ہمایوں سعید کو غصے سے تم کہہ کر بلانا پڑتا تھا


اداکارہ نے کہا ڈرامے میں جب وہ دانش نام پکارتیں تھیں تو سب کہتے تھے دانش نام کیسے آپ کے منہ کیسے روانی سے نکلتا ہے جیسے روز ہی بولتی ہوں تو اداکارہ نے ہاں آجکل تو دانش نام کی اوور ڈوز چل رہی ہے گھر جا کر بھی دانش اور ڈرامے کےسیٹ پر بھی دانش

اس ڈرامے کی کہانی میں دکھایا گیا تھا کہ مہوش (عائزہ خان) ایک غریب گھرانے کی شادی شدہ خاتون ہوتی ہیں جو پیسوں کی لالچ میں اپنے شوہر (ہمایوں سعید) کو دھوکا دے کر ان سے طلاق لے کر امیر شخص شہوار (عدنان صدیقی) سے تعلقات استوار کرکے ان سے شادی کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں

میرے پاس تم ہو ڈرامے کے ڈائیلاگز تکلیف دہ تھے عدنان صدیقی کا اعتراف


دونوں کی شادی سے قبل ہی شہوار کی پہلی اہلیہ ماہم (سویرا ندیم) امریکا سے واپس آجاتی ہیں اور مہوش کو بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امیر شوہر کو جیل بھجوا دیتی ہیں

واضح رہے کہ ڈراما سیریلمیرے پاس تم ہوپاکستان کی تاریخ کا مقبول اور کامیاب ترین ڈرامہ ہے یہ ڈراما اتنا مقبول ہوا کہ اس کی آخری قسط کو سینما میں دکھایا گیا جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے ڈرامے کی کہانی کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ تنقید کے باوجود اس ڈرامے کو بہت زیادہ دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر آئے دن اس ڈرامے سے متعلق کوئی نہ کوئی بحث ہوتی رہی اور اس پر تبصرے کئے گئے ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورحرا مانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے

Leave a reply