پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں وہیں اس موقع پر فنکاروں نے بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میدیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اوران کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے دعا کی

اداکارہ نے لکھا کہ پیارے کشمیریو! آپ کووہ آزادی حاصل ہو جس کی آپ سب کو خواہش ہے آپ سب کو امن حاصل ہو جس کے ہم سب مستحق ہیں آمین انہوں نے ہیش ٹیگ KashmirSolidarityDay بھی استعمال کیا

اداکار یاسر حسین نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام سٹوریکے ذریعےکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اورتصویر بھارت کشمیریوں پر بھارت کے مظالم اور بربریت کو بے نقاب کرتی ہے

واضح رہے کہ گذ شتہ 183 دنوں سے مقبوضہ وادی بد ترین تشدد اور پر آشوب حالات سے دوچار ہے اور کشمیری اپنے گھروں اپنی ریاست اور اپنی ہی وادی جنت میں ایک قیدی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور کررکھا ہے مظلوم کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں

Shares: