نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ اسکول آف آرٹ سائنس اینڈ آرکیٹیکٹ سے گریجویشن کرنے والی اقصی جمال نے پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستانی طالبہ اقصی اجمل کا نام بین الاقوامی پلیٹ فارم لیکسس ڈیزائن ایوارڈ کے دنیا بھر سے حصہ لینے والوں کی فائنل لسٹ میں آ گیا

لیکسس ڈیزائن ایوارڈ کے لئے دنیا بھر کے چھ ڈیزائنرز میں اقصی کے پروجیکٹ کو بھی منتخب کیا گیا جبکہ دیگر منتخب ہونے والے ڈیزائنرز کا تعلق امریکا، کینیا، چین، برطانیہ اور روس سے ہے


اقصی اس اعزاز کو پانے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں اقصی نے ایک پرسویٹ نام کی ایک ایسی سلائی مشین متعارف کروائی ہے جو بینائی سے محروم افراد کے لیے فائدہ مند ہے

پرسویٹ
اس بارے میں نسٹ نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں اقصی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کے چھ ڈیزائنرز میں اقصی کا نام فائنل لسٹ میں ان کے پروجیکٹ پر سویٹ کے لئے چنا گیا ہے جو لیکس ڈیزائن ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئے ہیں

اقصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ لیکس ڈیزائن ایوارڈ 2020 کے لئے دنیا بھر کے چھ ڈیزاینر میں شامل ہیں

اقصی نے لیکس انٹر نیشنل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیکسس انٹرنیشنل کی جانب سے نیویارک میں مینٹور شپ پروگرام کے لیے شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ان کی مشکور ہوں انہوں نے اللہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ اللہ نے ان کے خواب کو پورا کرنے کا موقع دیا

اقصی نے کہا کہ انہیں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے میں بہت فخر محسوس ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں ان کا کام میلان ڈیزائن ویک میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے

Shares: