ڈرامہ سیریل ان کہی کو تھیٹرز میں نئے انداز میں پیش کیا جائے گا

ماضی میں پی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامے ان کہی کو نئے انداز میں تھیٹرز میں پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی پر 4 دہائیاں پہلے نشر کئے گئے حسینہ معین کے لکھے مقبول ڈرامے ان کہی کو نئے انداز میں تھیٹرز میں جلد ہی میں پیش کیا جائے گا مذکورہ ڈرامے کو پہلی بار پی ٹی وی پر 1982 میں نشر کیا گیا تھا

اس ڈرامے کے اداکاروں شہناز شیخ جاوید شیخ شکیل سلیم ناصر بہروز سبزواری اور جمشید انصاری کی بے مثال اداکاری اور دلوں میں گھر کر جانے والے مکالمے آج تک یاد کئے جاتے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=JNs6Krt5Jn4&feature=youtu.be
ان کہی کی ہدایات شعیب منصور نے دی تھیں اور اب جلد ہی مداحوں کے اس مقبول ڈرامے کو نئے انداز میں تھیٹر پر پیش کیا جائے گا ان کہی کو نئے انداز میں تھیٹر کی پروڈکشن کمپنی کاپی کیٹس پیش کرے گی اور اس ڈرامے کو تھیٹر انداز میں داور محمود نے تحریر کیا ہے
اس کے ڈایئلاگز مذکورہ پروڈکشن کے رائٹرز نے لکھے ہیں اور ان ڈایئلاگز کو انور مقصود چیک کر رہے ہیں

ان کہی کا اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی اس ڈرامے کے اداکاروں کی ریہرسل شروع ہوجائے گی ٹی وی کے ڈراموں کو اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے اداکاروں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے تاہم ڈرامے کی مرکزی اداکارہ کو منتخب کرلیا گیا ہے ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے میں شہناز شیخ نے اہم کردار ادا کیا تھا جب کہ اسٹیج پر ان کا کردار اداکارہ آمنہ الیاس ادا کریں گی

ڈرامے میں جاوید شیخ کے مرکزی کردار کی جگہ کس اداکار کو منتخب کیا جائے گا ڈرامے کی ٹیم جلد ہی اس حوالے سے اعلان کرے گی

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ڈرامے کو آئندہ ماہ 15 مارچ سے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان سے شروع کیا جائے گا

Comments are closed.