مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں

0
54

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں شہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں نامور آزادی پسند رہنماشہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل سینکڑوں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان دونوں شہدا کی برسی کے دن بھارت کے خلاف ہڑتال کریں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پوسٹر سری نگر، بڈگام، گاندربل، کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور دیگر اضلاع کی عام شاہراہوں اور گلیوں سمیت تمام اہم مقامات پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

تحریک نوجوانان حریت اورتحریک وارثان شہدائے جموں و کشمیرکی طرف سے لگائے گئے پوسٹرز میں کشمیری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ 9اور 11فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔ پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ شہدائے کشمیر اور تحریک آزادی کے نامور شہید افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

کشمیری عوام بھارت اورہندوتوا کے کشمیر کے خلاف سازشوں اور گھناونے منصوبوں سے ہوشیار رہیں۔کشمیری عوام کو غیر کشمیریوں کو زمین اور جائیداد فروخت کرنے سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کیونکہ یہ بھارت کا کشمیریوں کی شناخت کو ختم اور بھارتی قبضے کو مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق افضل گرو کو 9 فروری 2013کو جبکہ آزادی پسند لیڈر مقبول بھٹ کو11فروری1984 کوبدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ۔اور ابھی تک ان کے جسد خاکی ان کے ورثا کو نہیں لوٹائے گئے۔

بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا ہے۔اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں وادی کی شاہراہوں اور گلیوں میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز آویزاں کیے گئے تھے۔ بھارت کی طرف سے 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں لاک ڈاون کی صورتحال ہے

Leave a reply