لاہور:اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیرکرنل(ر)ہاشم ڈوگرسے ملاقات،آبادی اوربہبود آبادی کے مسائل پراہم گفتگو،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ہاشم ڈوگر صاحب کی منسٹرز بلاک لاہور میں یو این ایف پی اے (UNFPA) کے ایک وفد سے ملاقات، وفد کی سر براہی مسٹر کرسٹوفر انجین (Christopher Engene) نے کی جبکہ دیگر اراکین میں حسین عبدالعزیز، مقدر شاہ، ڈاکٹر آصف وزیر اور یو این ایف پی اے لاہور سے مس ثمن شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران محکمہ بہبود آبادی کی ایک سال کی کارکردگی اور متعارف کروائی جانے والی نئی اصلاحات زیر بحث آئیں علاوہ ازیں محکمے کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

کرسٹوفر انجین کے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجوہات کے سوال پر اس حقیقت سے روشناس کروایا گیا کہ ذیادہ تر لوگ 10 بچے صرف اور صرف اپنی ماہانہ آمدن کو بڑھانے کے لئے پیدا کرتے ہیں کہ ہر بچہ کسی بڑے کہ گھر میں ماہانہ کم از کم 10 ہزار کے عوض چھوٹو بن کر کام کریگا تو سیدھا سیدھا 10 بچوں کا باپ 1لاکھ ماہانہ کی آمدن حاصل کریگا۔

اس ضمن میں چائلڈ لیبر کو روکنے کے لئے گھروں میں بچوں کے کام، بھٹہ مزدوری اور دوکانوں پر نوکریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور جرمانوں کے ساتھ جیل بھی بھجوایا جائے گا۔ آبادی میں اس خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ تعلیم کی کمی، بیٹے کی خواہش اور دیگر مذہبی و سماجی وجوہات بھی ہیں۔

گورنمنٹ آف پاکستان آبادی میں اس طرح بے ہنگم طریقہ سے اضافے کو روکنے کے لئیے سنجیدگی سے سرگرم ہے اس مقصد کے لئیے نیشنل لیول کی میٹنگز میں بڑے پیمانے پر لاءز بنائے جارہے ہیں۔

Shares: