مہنگائی واپس آنے لگی ؟ حکومت کا بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

0
51

اسلام آباد:مہنگائی واپس آنے لگی ؟ حکومت کا بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں یکساں ٹیرف متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے 12 سے 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ نے سفارشات تیار کرکے سمری ای سی سی کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ یکساں ٹیرف سے چھوٹے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی صارفین کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بجلی صارفین کے لیے 12 یا 18 ماہ کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کیا جاسکتا ہے، یکساں ٹیرف سے بجلی صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں انڈسٹریل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر غور کیا گیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ توانائی ڈویژن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، توانائی ڈویژن چھوٹے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بچانے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز پیش کرے۔

Leave a reply