بچے سے زیادتی کا الزام ،شہریوں نے لگائی اپنی عدالت، ملزم کا کیا منہ کالا

0
63

بچے سے زیادتی کا الزام ،شہریوں نے لگائی اپنی عدالت، ملزم کا کیا منہ کالا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچے سے زیادتی کرنے کے الزام میں شہریوں نے قاری کا منہ کالا کر دیا

واقعہ پنجاب کے شہر جلالپور جٹاں میں پیش آیا، جہاں بچے سے بد فعلی کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں شہریوں نے قاری صبغت اللہ کو پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، شہریوں نے ملزم کا منہ کالا کیا اور اسے علاقے بھر میں گھماتے رہے، اس موقع پر شہریوں کو جم غفیر جمع ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزم عوام سے چھڑا کو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہ مذکورہ قاری نے کھیتوں میں دو بچوں سے زیادتی کی کوشش کی،بچوں نے شور مچایا تو اہل علاقہ جمع ہوئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شرور کر دئے

قبل ازیں چند روز قبل شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ، سفاک درندے پر اہلیان علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،

قائدآباد تھانے کی حدود نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ معصوم بچی الف نامی کو گلی میں اکیلا کھیلتے ہوئے دیکھ کر سفاک درندہ بچی کو قریبی مسجد کے واش روم میں لے گیا ، قریب موجود دکاندار نے شک گزرنے پر پیچھا کیا تو ملزم مسجد کے واش روم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا.

دکاندار نے شور مچا کا اہل محلہ کو اکٹھا کیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی، بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا.

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

بعد ازاں بچی کے ماموں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ایک اور واقعہ میں جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شہریوں نے بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کےہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب پٹائی کی، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور درخت سے باندھ کر منہ کالا کیا،

بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، شہریوں کا الزام تھا کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا ہے.

Leave a reply