14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے ،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں مؤذن گرفتار

14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے ،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں مؤذن گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 14 سالہ بچے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

حیدر آباد کے تھانہ ہوسڑی کے ایس ایچ او فاروق راہوپوٹو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص بنام محمد عامر حسین کو 14 سالہ بچے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے تھانہ ہوسڑی میں مقدمہ درج کرلیا

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بچے کے والد بنام ارشاد علی نے تھانہ ہوسڑی میں شکایت درج کرائی کہ اس کے 14 سالہ بیٹے بنام عاصم جوکہ قریبی مسجد میں واقع مدرسے میں پڑھنے جاتا ہے جسے وہاں کا موذن کئی عرصہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کر رہا ہے کہ وہ ویڈیو لیک کردے گا جس ڈر سے میرا بیٹا چپ تھا لیکن آج مجھے اطلاع دی جس پر ایس ایچ او فاروق راہوپوٹو نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مسجد کے مؤذن کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرلیا.

قبل ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے قائد آباد میں 5 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ، سفاک درندے پر اہلیان علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،

قائدآباد تھانے کی حدود نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ معصوم بچی الف نامی کو گلی میں اکیلا کھیلتے ہوئے دیکھ کر سفاک درندہ بچی کو قریبی مسجد کے واش روم میں لے گیا ، قریب موجود دکاندار نے شک گزرنے پر پیچھا کیا تو ملزم مسجد کے واش روم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا.

دکاندار نے شور مچا کا اہل محلہ کو اکٹھا کیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا. ملزم کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی، بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا.

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

بعد ازاں بچی کے ماموں کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شہریوں نے بچے سے مبینہ بدفعلی کرنے والے ملزمان کو پکڑ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کےہتھے چڑھ گیا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب پٹائی کی، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور درخت سے باندھ کر منہ کالا کیا،

بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، شہریوں کا الزام تھا کہ ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اسے بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا ہے.

Comments are closed.