مقدمہ مذاق، نیب یہ کام کرے ورنہ ہرجانے کا مقدمہ دائر کروں گا، احسن اقبال

0
29

مقدمہ مذاق، نیب یہ کام کرے ورنہ ہرجانے کا مقدمہ دائر کروں گا، احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب پلی بارگین کر لے ورنہ نیب کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گا،یہ مقدمہ ایک مذاق ہے اور یہ آئین کے بھی خلاف ہے،کیاوفاقی حکومت بلوچستان میں چھوٹے ڈیم نہیں بنا رہی ہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی پرریفرنس بنایا جاتا ہے تو ان کی فیملی اور احباب کا بھی ٹرائل ہوتا ہے،نواز شریف کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے،جب نوازشریف کی صحت بہترہوگئی تووطن واپس آجائیں گے،جوشخص بیٹی کواس کا حق نہ دےسکے وہ بیٹی اور والد کے جذبات کیسے سمجھ سکتا ہے،

احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply