وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے پیش کی اہم رپورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام بھی شریک ہیں۔

پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، شرجیل میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، حسنین مرزا، محمد علی عزیز اور دیگر بھی موجود ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سالانہ پالیسی پلان، ضلعی سیفٹی کمیشن کا قیام، کمیشن کے قوائد و ضوابط اور سیکریٹریٹ کا قیام شامل ہیں.

اجلاس میں آئی جی سندھ نے 23 پولیس افسران کے خلاف رپورٹ پیش کر دی،گریڈ 19 کے اےڈی آئی جی کرائم برانچ پرویز عمرانی کے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو بھیجےگئے،گریڈ 20 کے ذوالفقار شاہ کے خلاف الزامات کی رپورٹ چیف سیکریٹری کو دسمبر 2019 میں بھیجی،گریڈ19کے ڈی پی او سکھراعتزازگوریا کے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو دسمبر 2019 میں بھیجے،گریڈ 18 کے ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے خلاف رپورٹ دسمبر 2019 میں بھیجی،

سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

آئی جی سندھ کلیم امام کی ایک سال میں شاندار کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی

رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کےاعجاز ہاشمی کے خلاف الزامات کی تفصیل سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 میں بھیجی،ایس پی گلشن ڈویژن طاہر نورانی کے خلاف بداخلاقی کی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو بھیجی،گریڈ 18 کے کامران راشدکے خلاف الزامات سیکریٹری داخلہ کو اکتوبر 2019 میں بھیجے،سابق ایس ایس پی راوَ انوار کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری کو جنوری 2018 میں بھیجی

آئی جی سندھ کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے پھر لکھا وزیراعظم کو خط

Shares: