راولپنڈی :پہلے کشمیرپھرمیچ،پاکستان پرامن ملک بن چکا،میں سیاستدان نہ ہوتی توپھرایک دبنگ کرکٹرہوتی،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی کھری کھری باتیں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے تک بھارت سے کرکٹ میچز کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کرکٹ کا قتل عام کرنے کیلئے ہر محاذ پر رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن آج پاکستان کرکٹ سے متعلق بھارتی بیانیے کی نفی ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کرکٹر ہیں اور اگر سیاست دان نہ ہوتیں تو ویمن ٹیم کی ہیڈ کوچ ہوتیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ کو ختم کرنے کی دشمنوں نے سازش کی جوکہ ناکام ہوگئی، میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں اور وزیراعظم عمران خان کو بھی کرکٹ کی بہتری عزیز ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کھیل سے ایک دوسرے سے رابطے بڑھتے ہیں، کھیل کےمیدان میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے،دنیاکوپیغام دیناہےکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، کچھ لوگوں کے ارمان برباد اور کرکٹ کے میدان آباد ہوئے۔ ہمسایہ ملک نے پاکستان میں کرکٹ کا قتل عام کرنےکی کوشش کی، عالمی طور پر انہوں نے ہمارے لیے مختلف رکاوٹیں کھڑی کیں اور آج ان کے بیانے کی نفی ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بھی چلتی رہے اور عام لوگوں کے معمولات بھی متاثر نہیں ہونے چاہئیں، ہم ایسا مکینزم بنائیں گے جس سے عام شہری کے معمولات متاثر نہ ہوں، امن کے لیے ضروری ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے، حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو۔