لاہور:مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنر مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا گرفتار۔اطلاعات کےمطابق لاہورانویسٹی گیشن پولیس اچھرہ کی بڑی کارروائی کرکے مشہور بدنام زمانہ ڈبل شاہ کا پاٹنراور 7سال سے مفرور اشتہاری ملزم قلب حسین باوا کو گرفتارکرلیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق بین الاضلاعی اشتہاری ملزم قلب حسین باوا چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم لاہور سمیت حافظ آباد، گوجرانوالہ، ناروال اور شیخوپورہ کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے کیسز میں اشتہاری تھا۔ملزم قلب حسین باوا مشہور ڈبل شاہ کا ساتھی تھا اوراس کے ساتھ مل کر لوگوں کو ان کی رقوم سے محروم کرتا تھا۔
ملزم MBAکی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کراچی کے مختلف بینکوں میں بطور مینجر کام کرتا رہا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ سیدقمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم کو گرفتارکیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا








