راولپنڈی ٹیسٹ میں نسیم شاہ مین آف دی میچ،ایم آر آئی کیوں کروائی؟ بتا دیا

0
59

راولپنڈی ٹیسٹ میں نسیم شاہ مین آف دی میچ،ایم آر آئی کیوں کروائی؟ بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں نسیم شاہ مین آف دی میچ اورشاہین شاہ آفریدی بہترین باولر قراردئے گئے، نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ایک 2دن میں باولنگ شروع کردوں گا،پسلیو ں میں تکلیف کے باعث ایم آر آئی کروائی،راولپنڈی میں شائقین کرکٹ نے بھر پور ساتھ دیا،راولپنڈی میں میچ کھیلنے کا بہت مزہ آیا،اپنے ملک کے لیے بہتر پرفارمنس دیتارہوں گا،

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلا دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں نسیم شاہ نے پہلے نجم الحسن شنٹو اور پھر تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو کیا، پھر اگلی ہی گیند پر بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز محمود اللہ کو سلپ میں کیچ آؤٹ کرا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

نسیم شاہ نے پہلے اکتالیسویں اوور کی چوتھی گیند پر بنگلا دیش کے سیٹ بلے باز نجم الحسن شنٹو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، اگلی گیند پر انہوں نے زبردست یارکر مار کر تیج الاسلام کو بھی پویلین کی راہ دکھائی اور پھر اوور کی پانچویں گیند پر محمود اللہ کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔

کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

پاکستان آکر عزت ملی، بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے کس خواہش کا اظہار کر دیا

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں، ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن ہے۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنگلا دیش کے الوک کپالی کے پاس تھا جن کی عمر ہیٹ ٹرک کے وقت 19 برس اور 240 روز تھی.

 

راولپنڈی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح

Leave a reply