برمنگھم کی وکٹ پر 238 کا ہدف مشکل تھا تاہم اللہ نے مدد کی اور ٹیم جیت گئی، سرفراز احمد
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر کہا ہے کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238 رنز کا حصول آسان نہیں تھا تاہم میں اللہ کاشکرادا کرتا ہوں جس نے پاکستان کی مدد کی اور شائقین کا بھی حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ان شاءاللہ اگلے دونوں میچ جیتنے کی بھی بھرپور کوشش کرے گی ۔ آج کے میچ میں بابر اعظم اور حارث سہیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور شانداراننگ کھیلی ، شاہین آفریدی اور محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کی ، ہماری جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ باؤلرز اور بیٹسمینوں کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. انہوںنے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ برمنگھم کی وکٹ پر 238رنز کاحصول آسان نہیں تھا ، ہم اگلے دونوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے.