لاہور:خبردار اپنے اور گردونواح کے بچوں کا خیال رکھیں ! بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور میں بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والی سرگرم بچوں کو اغواء کرکے فروخت کرنے والی خواتین کا گروہ پکڑا گیا

ذرائع کے مطابق لاہور میں گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغواء کے بعد فروخت کرنے والے لیڈیز گینگ کی 2خواتین کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بتایاکہ ملزم خواتین نے چند دن پہلے 10سالہ عبدالرزاق کو کراچی میں فروخت کے لیے اغواء کیا تھا۔

ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق اغواءکاروں نے مغوی بچے سے مختلف مقامات پر 2 روز تک بھیک بھی منگوائی اور آج بچے کو اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے۔
تحقیقات کے مطابق گروہ کی سرغنہ اللہ معافی عرف سونیا عرف جگو لڑکوں کے بھیس میں بچےاغواء کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی عبدالرزاق کو مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے، گروہ کی دوسری رکن کانام سمیرا ہے جب کہ دونوں خواتین سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف صحافی اسی گھنوئنے کاروبار کے بارے میں ایک اہم رپورٹ پہلے ہی بیان کرچکے ہیں

Shares: