اسرائیلی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،نہ ملاقات ہوئی اورنہ ہی کبھی یہ تصور کیاجاسکتا ہے، محمد بن سلمان کھل کرسامنے آگئے
ریاض: اسرائیلی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،نہ ملاقات ہوئی اورنہ ہی کبھی یہ تصور کیاجاسکتا ہے، محمد بن سلمان کھل کرسامنے آگئے ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں من گھڑت اور جھوٹ قرار دے دیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کو سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم کی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں اس بات کا کوئی امکان ہے۔انہوں نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایک سازش کے تحت اس قسم کا پراپیگنڈہ کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکام اُس وقت تک اسرائیلی وزیر اعظم سے کوئی ملاقات نہیں کریں گے جب تک مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل نہ ہوجائے۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا ملاقات کے حوالے سے بے بنیاد باتیں پھیلا رہا ہے، سعودی عرب کی روز اول سے ایک ہی پالیسی ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور اسرائیل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ایک بار پھر وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے پیش کیا جانے والا مشرقِ وسطیٰ کا امن منصوبہ مسترد کردیا ہے، ہم فلسطین پر کسی بھی ملک کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے اور قبلہ اول کا ہر صورت تحفظ یقینی بنائیں گے’۔