معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول شاعر اور مصنف جاوید اختر نے وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کے لیے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر ایک فاشسٹ شخص قرار دیدیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول شاعر اور مصنف جاوید اختر نے وزیراعظم مودی کو مسلمانوں کے لیے نفرت آمیز رویہ رکھنے پر ایک فاشسٹ شخص قرار دیدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر شئیر کی گئی ویڈیو میں بھارت کے ممتاز فلم ساز مہیش بھٹ اور مقبول ترین شاعر و مصنف جاوید اختر کا انٹرویو دکھایا گیا ہے


انٹرویو کے دوران بھارت کی دونوں معروف و مقبول لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعظم مودی اور ان کے طرز حکمرانی کو فاشسٹ سمجھتے ہیں؟ جس کے جواب میں مہیش بھٹ اور جاوید اختر نے بے ساختہ کہا کہ جی ہاں

جاوید اختر نے مزید کہا کہ ایک فاشسٹ شخص کے سر پر سینگ نہیں ہوتے یہ ایک احساس برتری سے لبریز مخصوص ذہنیت کا نام ہے جو یہ سوچ رکھتے ہیں کہ ہم دوسروں سے بہتر ہیں اور جو کچھ بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ دراصل دوسروں کی وجہ سے ہورہے ہیں اور یوں وہ اپنے علاوہ سب سے نفرت کرنے لگتے ہیں

اسلامو فوبیا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ صورت حال نائن الیون کے بعد پیدا ہوئی ہے جس میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا بھارت میں بھی لوگ اس کے زیر اثر آگئے اور بی جے پی کی تو پوری سیاست ہی مسلمانوں سے نفرت کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک عام بھارتی کی نمائندگی نہیں

Shares: