لاہور:سیاستدانوں میں بھی انتہا کا "شریکہ”شہبازشریف نے عمران خان کو طعنے دینے شروع کردیئے،عمران خان کااندازناگوارگزرا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا جس پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شاعرانہ انداز میں طنز کیا
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ سیف سٹی اتھارٹی لاہور کا دورہ کیا۔
ایم ڈی کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کی بدولت لاہور دنیا کے 100 محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیاہے، سیف سٹی اتھارٹی کا وژن پنجاب میں محفوظ، پرا من اور خوشحال شہر ہیں اور ہماری اولین ترجیح عوام کو سہولت فراہم کرنااور پولیس کلچر میں تبدیلی لانا ہے۔
اس دوران وزیراعظم عمران خان نے پولیس خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل پورٹل کے اجراء سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر ہوگی اور ان کا اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہو گا۔
وزیراعظم کا گلوبل پورٹل کے اجراء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلوبل پورٹل کا اجراء پولیس کا قابل تحسین اور متاثر کن اقدام ہے، ہماری ترجیح ہے کہ ملک میں امن و امان اور قانون کی عملداری ہر صورت ممکن بنائی جائے۔
وہ جو کترا کے گزرتا تھا مرے سائے سے /
اب سنا ہے کہ مرے نقش قدم ڈھونڈتا ہے ! https://t.co/VhMWD9G0jY— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 15, 2020
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورا شہبازشریف کی طبیعت پربھاری بن کرگزرااور”میرا ” کی طرح طعنے دینے لگے ، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کی تصویر پر درج ذیل شعر لکھ کر طنز کیا۔