چین میں‌ایپل کمپنی نے اپنے بند دفاتر دوبارہ کھولنے شروع کر دیے

0
41

چین میں‌ایپل نے اپنے بند دفاتر دوبارہ کھولنے شروع کر دیے

باغی ٹی وی :مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس کے باعث چین میں بند دفاتر دوبارہ کھولنا شروع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے شنگھائی میں دوبارہ کھولے جانے والے اسٹور میں کام کے اوقات کو محدود کر دیا ہے۔امریکی کمپنی ایپل نے چین کے شہر بیجنگ میں بھی 14 فروری سے اپنے چند بند ریٹیل اسٹورز کو دوبار کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث کیا گیا تھا۔

چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے باہر ایشیا میں ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں اس وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں چینی سیاح کی موت ایشیا سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

Leave a reply