اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گو ٹریس نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی مفادات کے امور ، مجموعی طور پر علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان مہاجرین کے معاملے ، افغان مصالحتی عمل اور تنازعہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان استحکام ، امن اور میانہ روی کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔
سکریٹری جنرل انتونیو گو ٹریس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کی شراکت کو سراہا . پاکستان کی دہشت گردی کو روکنے میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے ملٹری آبزور گروپ انڈیا پاکستان (یو این ایم او جی آئی پی) میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو مکمل رسائی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کی جانب مثبت کوششوں کو سراہا






