پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں ماہ عدالت میں درخواست دائر کرتےہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور اب انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں ماہ عدالت میں درخواست دائر کرتےہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور اب انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا انہوں نے کہا وہ 11 سال سے شوہر کا تشدد بچوں کی وجہ سے برداشت کر رہی ہیں اب وہ ان کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتیں
جج ثناء افضل واہلہ کی عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اورشوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کر لی جائے
صنم ماروی نےبتایاکہ حامد علی سے 2009 میں شادی ہوئی مگرکچھ عرصے بعدہی شوہر کا رویہ بدل گیا تھا
صنم ماروی نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ کوئی کام نہیں کرتا جب بیوی کماتی ہے تو شوہر اور اس کی فیملی اس پر انحصار کرتے ہیں جس سے گھر خراب ہوتے ہیں
یاد رہے کہ صنم ماروی نےرواں 7 فروری کو اپنے شوہر حامد خان سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی
گلوکارہ نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویے کو برداشت کرکے تھک گئی ہیں انہوں نے کہا ان کے 3 بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے گلوکارہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں لیکن اب مزید وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں
اس کے بعد حامد خان نے عدالت اپنا جواب جمع کروا دیا تھا حامد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صنم ماروی سے کبھی بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی کبھی انہیں گالی دی ہے انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بیوی اور بچوں کو باقاعدگی سے خرچ ادا کرتے ہیں
انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ صنم ماروی کی خلع کی درخواست کو قبول نہ کیا جائے
واضح رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی ہے ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا