برطانوی شہزادوں سے شہزادیاں کیوں مایوس ہوکرطلاقیں لے رہی ہیں‌، اہم وجہ نے شاہی خاندان کو ہلا کررکھ دیا

0
82

لندن : برطانوی شہزادوں سے شہزادیاں کیوں مایوس ہوکرطلاقیں لے رہی ہیں‌، اہم وجہ نے شاہی خاندان کو ہلا کررکھ دیا،اطلاعات کےمطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کے بھانجے اور اُن کی اہلیہ نے ایک دوسرے سے راہیں جُدا کرلیں

ڈیوڈ آرمسٹرونگ جونز جو کہ تخت شاہی پر براجمان ہونے کا انتظار کرنے والوں کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہیں، اپنی اہلیہ سرینا سے طلاق لینے کے خواہاں ہے جو گزشتہ 26 برس سے ان کے ساتھ ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دونوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ارل اور کاؤنٹیس آف اسنوڈون نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوجائے گی۔برطانوی ملکہ الزبتھ کے نواسے اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی ہوگئی

آرمسٹرونگ کی فرنیچر کمپنی ہے جس کی وجہ سے ان کا پیشہ وارانہ نام ڈیوڈ لنلے ہے اور وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی بہن ملکہ مارگریٹ کے بیٹے ہیں جو 2002 میں وفات پا چکی ہیں جبکہ ان کے والد لارڈ اسنوڈون کی وفات 2017 میں ہوئی تھی۔ڈیوڈ آرمسٹرونگ جونز کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب حالیہ کچھ مہینوں سے ملکہ الزبتھ پر پہلے ہی مشکل وقت چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کے پوتے پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے جنوری میں شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے سبکدوش ہوکر اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بارے میں ہیری کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کچھ برطانوی اخباروں کی جانب سے میگھن کو بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ ملکہ کے دوسرے بیٹے پرنس اینڈریو کو نومبر میں برطانوی سرمایہ کار جیفری ایسٹائن سے تعلقات کی وجہ سے عوامی عہددوں سے دستبردار ہونا پڑا تھا کیوں کہ جیفری پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔ساتھ ہی پچھلے ہفتے ملکہ الزبتھ کے بڑے نواسے پیٹر فلپس اور اُن کی اہلیہ نے شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اصل میں شہزادیاں شہزادوں کی بے راہ روی ، اوران کے احترام کو خاطرمیں نہ لانا اس میں مایوسی کی وجہ بن رہی ہے

Leave a reply