بھارت سے بے دخل برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان میں‌ پذ یرائی

0
58

بھارت سے بے دخل بھارتی رکن پارلیمنٹ کی پاکستان میں‌ پذ یرائی
پاکستانیوں نے اپنا روائتی اعلیٰ ظرف دکھاتے ہوئے بھارت سے بے دخل کی گئی برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ڈیبی ابراہم کا شاندار استقبال کیا

ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچا جس کا استقبال حریت کانفرنس کے رہنماؤں عبدالحمید لون اور راجہ نجابت حسیین نے کیا۔برطانوی وفد 9 اراکین پر مشتمل ہے جس میں لارڈ قربان حسین، عمران حسین اورجیمز ڈیلے بھی شامل ہیں۔لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو دو دن پہلے بھارت نے اندراگاندھی ائیرپورٹ سے ڈی پورٹ کیا تھا۔ ڈیبی ابراہم کو مسئلہ کشمیرپر آواز بلند کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک میں داخلے سے روکا گیا۔

ڈیبی ابراہمز کی بے دخلی کے سبب بھارت کو بین الاقوامی میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنا گیا۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔
واضح‌رہے کہ رطانوی رکن پارلیمنٹ کے پاس بھارت کا ایک سال کا ای ویزہ تھا جو رواں برس اکتوبر میں ختم ہونا تھا۔ تاہم ڈیبی کو حکام نے بتایا کہ ان کا ویزہ کینسل ہو گیا ہے۔ڈیبی ابراہام کشمیر میں انسانی حقوق کی حوالےسے بھارتی جنتہ پارٹی کی مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔
ڈیبی پیر کی صبح نو بجے دبئی سے نئی دلی پہنچے تھے اور ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے بغیر کسی وجہ کے انکا بھارت کا ویزہ جو اکتوبر 2020تک موثر تک کینسل کردیا ۔ڈیبی ابراہم گزشتہ سال اگست میں بھارتی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پر کڑی تنقید کی تھی اور بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی کی منظوری دینے کے فورا بعد انہوں نے برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں بھارت کے اس اقدام کو کشمیری عوام کے اعتماد کا قتل قراردیاتھا۔

Leave a reply