پاکستان کی نامور اداکارہ نوین وقار نے ایک نیا ڈرامہ سائن کرلیا جس میں وہ ایک منفرد حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آئیں گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نوین وقار نے ایک نیا ڈرامہ سائن کرلیا جس میں وہ ایک منفرد حیران کن اور مختلف کردار میں نظر آئیں گی نوین وقار اپنے اس ڈرامے کے لیے بےحد پرجوش ہیں اداکارہ نے کہا امید ہے کہ مذکورہ عید کے موقع پر اسے نشر کیا جائے گا اور وہ اسڈرامے کے لئے بے حد پُرجوش ہیں
اس ڈرامے میں نوین وقار ماہ نور نامی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں ڈراؤنی کہانی پر مبنی اس ڈرامے میں کئی سالوں کا دور دکھایا جائے گا
ڈرامے کو شمعون عباسی نے ڈائیریکٹ کیا ہے شمعون عباسی ایک دہائی بعد کسی ڈرامے کی ہدایات دیں گے
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نوین وقار کے ساتھ ثمینہ احمد اور عدنان جعفر بھی موجود ہیں اور یہ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اس ڈرامے کے ساتھ ساتھ دو اور ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں تاہم ابھی انہوں نے فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس ڈرامے کا انتخاب کریں گی