ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں 20 ارب کمی اور مستحق طلبا کے وظائف میں کٹوتی پر شہباز شریف کی حکومت پر شدید تنقید.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمد شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 20 ارب روپے کم کرنے اور مستحق طلبا کے انڈوومنٹ وظائف میں کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے،عمران خان کا دوراندیش نہ ہونا پاکستان کو پیچھے دھکیل دے گا۔س

وشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دور میں ساڑھے 3 لاکھ طلبا کو انڈوومنٹ پروگرام کے تحت اسکالر شپس دی گئیں اور جنوبی پنجاب میں اسکولوں کے 6  لاکھ بچوں کو ماہانہ وظائف دئیے جاتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظرئیے نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کے مستقبل کے ساتھ ہی کھیلنا شروع کر دیا ہے۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دوراندیش نہ ہونا پاکستان کو پیچھے دھکیل دے گا۔

Shares: