گھوڑے پر بارات کیوں؟ فوج میں تعینات دولہا اور باراتیوں پر ہوا حملہ

0
67

گھوڑے پر بارات کیوں؟ فوج میں تعینات دولہا اور باراتیوں پر ہوا حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوجی دولہا گھوڑے پر سوار ہوا تو شہریوں نے پتھراؤ شروع کر دیا، جس سے بارات میں شامل متعدد خواتین زخمی ہو گئیں

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بناس کنٹھ کے علاقے میں ایک نوجوان جو بھارتی فوج کا ملازم ہے اور دلت قبیلے سے تعلق ہے نے شادی پرگھوڑے پر سواری کی اور بارات کےو قت دولہا گھوڑے پر سوار تھا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے بارات پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد خواتین زخمی ہوگئیں

واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس لیٹ پہنچی، دولہا کے والد کے مطابق اس کا بیٹا 22 سالہ آکاش بھارتی فوج میں ملازم ہے اس نے شادی پر گھوڑے پر سوار ہونے کی خواہش کی تو ہم نے اسے پورا کیا، علاقہ میں خبر پھیلی تو ہندو انتہا پسند اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے حملہ کر دیا ، ہندو انتہا پسندوں نے اعلان کیا تھا کہ ہم بارات کو نہیں گزرنے دیں گے ، پولیس نے دولہا کو بچانے کے لئے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا. دولہے کا بھائی بھی بھارتی فوج میں ملازم ہے اور مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے

انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا تھا کہ ایک دلت کو دولہا بن کر گھوڑے پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، شادی پر صرف ’اونچی‘ ذات سے تعلق رکھنے والا ہی گھوڑے پر دلہن لینے جاسکتا ہے۔انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ ’نچلی‘ذات والوں کو کوئی حق نہیں ہے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

دلتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور اب تک گیارہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ واقعہ پر دولہا اور اس کے رشتے داروں نے شدید احتجاج کیا ہے

Leave a reply