بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تالا توڑ گروپ سر گرم ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے 5 نمبر چونگی کے پاس نوشاہی ایلومینیم اینڈ گلاس ہاوس شوروم کے تالے توڑ کر اندر گھس کر درازوں کو چیک کرتے رہے لیکن مالی نقصان سے بچت ہو گئی ۔ اس کے بعد نامعلوم ملزمان نے اسد موٹرز 5نمبر چونگی کے شوروم کے تالے توڑے ۔ تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
صابر حسین نوشاہی ،میاں افضل،میاں شاہد ، عبدالرشید نوشاہی اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ بورےوالا میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے نشان عبرت بنانا چاہیے ۔








