دبئی:جِنّے جِنّے جانا کرلوتیاریاں ! دوبئی میں دن اورراتیںگزارنے کے لیے 30 منٹ میں ویزا حاصل کریں ،اطلاعات کےمطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا 30 منٹ میں حاصل کیا جاسکے گا۔
حمدان بن محمد: افتتحنا اليوم "مركز سالم الذكي" لفحص اللياقة الطبية والصحة المهنية التابع لهيئة الصحة، وهو المركز الأول والأحدث من نوعه عالمياً…يوظف المركز تقنيات الثورة الصناعية الرابعة والذكاء الصناعي والروبوتات وانترنت الأشياء في تقديم خدمة استثنائية تليق بمتعاملي حكومة #دبي. pic.twitter.com/HNwklGb4MW
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) February 20, 2020
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبے کا افتتاح کردیا جس کے تحت یو اے ای کا رہائشی ویزا اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ 30 منٹ میں حاصل کی جاسکے گی۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رہائشیوں کو اپنا میڈیکل ٹیسٹ اور رہائشی ویزے کے لیے 28 گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔شیخ حمدان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’یہ مرکز دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔‘
سالم انٹیلی جنس سینٹر میں چوتھی صنعتی انقلاب ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور انٹرنیٹ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں، رہائشیوں کو دبئی حکومت کی خدمات کی توقع کے مطابق غیرمعمولی خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔اسمارٹ سلیم پروجیکٹ جو دبئی ہیلتھ اتھارٹی، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور امور خارجہ نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے اس کا مقصد صارفین کی پریشانیوں کو کم کرنا ہے۔








