باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی جاری ہے، سندھ کے علاقے کوٹری میں کاروائی کے دوران ایک لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی ذخیرہ اندوز کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے،یہ ملک دشمن عناصر ہیں جنہوں نے عوام کے خلاف سازش کی ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصراب نہیں بچ سکتے۔

واضح رہے کہ سندھ کے علاقے کوٹری میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے دوران 1 لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔ جب کوٹری میں ہائی ٹیک مل پر اے ڈی سی شوکت علی اجن کی نگرانی میں چھاپا مارا گیا تو گودام سے چینی کی ایک لاکھ سے زائد ذخیرہ کی گئی بوریاں برآمد ہوئیں، ہائی ٹیک مل کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کر دیا گیا،

نجی ٹی وی کے مطابق ہائی ٹیک مل کے مالک حسیب شیخ ولد حبیب شیخ ہے، جو خیرپور میرس کا رہایشی اور ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم شیخ کا بھانجا ہے۔ ہائی ٹیک مل مالک حسیب شیخ اور پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان دونوں پارٹنر پارٹنر ہیں، حسیب شیخ کا والد محکمہ ورکس کراچی میں افسرتھا، جس پرنیب کا کیس بھی تھا، مل کے مالک کے والد حبیب شیخ کو پلی بارگین کے بعد رہائی ملی تھی۔

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

Shares: