مزید دیکھیں

مقبول

ایزی پیسہ کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا نو سر باز جوڑا گرفتار

سوات :- 3 روز قبل تھانہ خوازہ خیلہ میں...

برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں...

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

اسلام آباد: وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے کہا ہے ...

پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم...

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی زیادہ ہو گئی ہے،گندم ،آٹے سے کون پیسے کما رہا ہے، آٹے ،چینی کی قیمت کہاں سے کہان تک پہنچ گئی، اس ہاؤس کی کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے کہ کون پاکستانی عوام کو لوٹ رہا ہے، کن کو پیسے بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سب سے پہلے حکمرانوں پھر سیاستدانوں کے گلے میں پھندا پڑے گا، آج ہماری باری ہے تو کل آپ کی باری بھی ہو گی،

خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ میں قوم کے ساتھ بڑی زیادتیان ہوئیں، حکمران ذمہ دار ہیں،لوگوں کو چور کہنا اور اپنی بکل میں چور بٹھانا یہ کیا ہے، لوگ چوروں کے چہرے شناخت کر چکے ہیں، ڈاکو یا چور جو آپ کی صفوں میں ہیں وہ لے بیٹھیں گے ، ان لوگوں کا احتساب کریں جو آپ کی حکومت میں اربوں کھا گئے لیکن ان کا پیٹ نہیں بھرتا، اگلے ہفتے کمیٹی بنائیں، وزیراعظم عمران خان نے کل چوروں اور ڈاکووَں کا ذکر کیا،کیا عمران خان کو اپوزیشن میں ہی چور اور ڈاکو نظر آتے ہیں؟زرداری اور نوازشریف کی شوگر ملز بند ہیں،کون چینی مہنگی کرکےاربوں روپے کما رہے ہیں؟45فیصدشوگر ملز پی ٹی آئی ارکان کی ہیں

خواجہ آصف نے کہا کہ حلقے میں جائیں تو عوام بل لے کر آ جاتے ہیں، عوام جو ہمیں عزت دیتے ہیں ان کا خیال کیا جائے، ہم پر فرض ہے کہ عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے، 342 لوگ اس ہاؤس میں مہربانی فرمائیں،وہ اپنا حق نمائندگی ادا کریں، دھوکہ کر رہے ہیں، اگر مہنگائی کے جہنم میں عوام کو ریلیف نہیں دیں گے تو یہ دھوکا ہو گا، بجلی، گیس کے بلوں میں ٹیکس بڑھا دیا گیا،یہ لمحہ فکریہ ہے سب کے لیے ، مخلص کارکن سب پارٹیوں کے ہیں، جس مصیبت میں عوام ہیں ان کو نکالا جائے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan