چینی صدر کریں گے دورہ پاکستان، ایف اے ٹی ایف بارے چین نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی چینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا
مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہناتھا کہ ایف اے ٹی ایف میں چین کی حمایت کوسراہتے ہیں، چین کے صدرکا دورہ پاکستان کے لیے اہم ہے ، چینی سفیر نے کہا کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے.
دوسری جانب چین نے ٹیررفنانسنگ کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے، چینی دفترخارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایف اے ٹی ایف اراکین کی اکثریت نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ، چین اور دیگر ممالک پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے ، پاکستان نے ٹیر ر فنانسنگ کے خلاف قوانین میں بہتری کیلئے بہت اقدامات کیے ہیں ۔








