باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز کے کوچ نے میچ کے بعد ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے.

کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ کے بعد کراچی سٹیڈیم سے کچرا اٹھا رہے ہیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے بعد کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پھینکا جانے والا کچرا اُٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں.

کراچی کنگز کے کوچ کی جانب سے کچرا اٹھائے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز کو صارفین سوشل میڈیا شیئر کر رہے ہیں اور ساتھ پیغام لکھ رہے ہیں کہ پاکستانیوں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے، دوسری جانب میچ شائقین کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ کوڑا دان موجود ہونے کے باوجود شائقین نے کچرا اس میں نہیں ڈالا، کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی پاکستانیوں کے کچرے کے صفائی کر رہا ہے.

ایک‌ صارف کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کے رہائشیوں کیلئے ایک ایسا تھپڑ ہے جس کی گونج ہر اُس شخص تک جانی چاہئیے جس نے آج اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا۔

Shares: