لاہور: بہت اچھا :ٹینس اسٹار اعصام الحق نے دوسری شادی کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر شادی شدہ کلب کا حصہ بن گئے، اعصام الحق دوسری شادی کرکے دیگرکھلاڑیوں پرسبقت لے گئے ہیں
ذرائع کےمطابق اس شادی کی تصدیق اعصام الحق کے والد گرامی احتشام الحق نے کردی ہے لاہور میں اعصام الحق کے دوسرے کا نکاح کی سادہ تقریب سجائی گئی۔ تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب اگلے ماہ کے وسط میں ہوگی ۔
اعصام الحق کے والد احتشام الحق نے اس نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعصام الحق کا نکاح لاہور کی ثنا فیاض کے ساتھ انجام پایاہے۔اعصام الحق کی پہلی شادی 2011ء میں پاکستانی نژاد برطانوی فاہا مخدوم سے انجام پائی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد اعصام اور فاہا میں علیحدگی ہوگئی تھی۔