سیالکوٹ: 6 ماہ بعد سندھ میں کس کی حکومت ہوگی فردوس عاشق اعوان کے بیان سے بلاول ہاوس میں تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں اقتدار ختم ہونے والا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دن کی روشنی میں سہانے خواب دیکھتے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت ختم کرنے کی باتیں دیوانے کی بڑھک ہے، سیاسی لولے لنگڑے عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، کوئی حکومت جانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہوش دلائے، ہم ایسے کئی 6 مہینوں تک اپوزیشن کے سینے پرمونگ دلتے رہیں گے، سندھ کے عوام اپنے صوبے کے حکمرانوں کو کب تک برداشت کریں گے، سندھ میں ان کا اقتدار 6 ماہ میں ختم ہونے والا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑعوام کے مفاد میں نہیں تھا۔ مسلم لیگ (ن) میں قیادت کا قحط ہے، پارٹی میں زبان بندی کا موسم آیاہواہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا چیمبر خالی پڑا ہے۔نوازشریف جب اقتدار سے ہٹتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں۔انہیں اقتدار سے جڑی لاعلاج بیماری لاحق ہے۔ دعاگو ہیں نوازشریف جلدازجلد صحت یاب ہوکرواپس آئیں۔

Shares: