گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟

لاہور: گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے علاقے لاہور کے گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ادھر ملتان میں طالبعلم نے خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سحر خان کے نام سے ہوئی، 32 سالہ سحر خان کا تعلق گارڈن ٹاؤن سے ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ دروازہ نہ کھولنے پر سحر خان کی موت کا انکشاف ہوا جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکیں گے۔

ادھر ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طالبعلم نے خودکشی کی کوشش ہے، طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔طالبعلم کاشف رضا نے ہوش میں آنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ چار سال کے دوران ایک بار بھی کسی مضمون میں فیل نہیں ہوا، ایسے پروفیسر ہیں جو ذاتی عناد پر طلبا کو فیل کرتے ہیں۔کاشف رضا کا کہنا ہے کہ کلاس فیلوز پاس ہوئے، مجھے کس بنیاد پر وائیوا میں فیل کیا گیا وجہ بتائی جائے۔

Comments are closed.