استعفیٰ دے رہا ہوں یا نہیں؟ فروغ نسیم خود میدان میں آ گئے، انور منصور بارے کیا کہا؟

0
46

استعفیٰ دے رہا ہوں یا نہیں؟ فروغ نسیم خود میدان میں آ گئے، انور منصور بارے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کنا تھا کہ انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں ،انور منصور کے بارے میں جوبیان دیا وہ واپس لیتا ہوں ۔مجھے خالدجاوید کی تعیناتی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں ،خالدجاوید سے بھائیوں والا تعلق ہے، ٹی وی چینل میں شاہ زیب خانزادہ نے ایسا سوال کیا کہ میں نے جواب دے دیا، میں بھی انسان ہوں غلطی کر سکتا ہوں، انور منصور سے بھائیوں والا تعلق ہے

فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کا خالد جاوید کے والد کیساتھ پرانا تعلق ہے۔ نہ میں استعفیٰ دے رہاہوں اورنہ مجھے خالدجاوید کی تعیناتی پر تحفظات ہیں ۔

سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے متنازع بیان کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔

انور منصور خان نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے تحریری بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں، غیر مشروط معافی مانگ کر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔

عدلیہ کے خلاف بیان بازی برداشت نہیں، وزیراعظم، اٹارنی جنرل سے استعفیٰ مانگا گیا تھا، وزارت قانون

واضح رہے کہ سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اعلی عدلیہ سے متعلق نامناسب الزامات عائد کئے تھے جن سے حکومت نے فوری طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انور منصور کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا عدلیہ کا احترام سب سے مقدم ہے، کسی بھی قسم کی بیان بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسپلن کی خلاف وزری پر سخت کارروائی ہوگی۔

Leave a reply