رواں سال درآمدات میں کمی ہوئی ، چیئر پرسن ایف بی آر
باغی ٹی وی : درآمدات میں کمی معیشت کے لیے اچھا اشارہ ہے اس حولے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی قائم مقام چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کا کہنا ہے کہ اس سال امپورٹ ہمارے حساب سے زیادہ ہی کم ہوگئی ہے۔
چیئر پرسن ایف بی آر نے کہا کہ سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بہت کمی آئی ہے،جبکہ موجودہ حالات میں اس فرق کو کم کرنا مشکل نظر آ رہا ہےانہوں نے کہا کہ صرف امپورٹ میں کمی کی وجہ سے فرق نظر آرہا ہے، جبکہ ٹیکس کا مقررہ ہدف بہت زیادہ اور مشکل ہے۔
نوشین جاوید امجد نے کہا کہ ملک کی موجوہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بہت مشکل ہدف ہے، مگر ادارے کی سربراہ ہونے کے ناطے کبھی نہیں کہوں گی کہ یہ حاصل نہیں ہوسکتا، جب تک کہ اُس مرحلے پر نہ پہنچ جائیں جہاں یہ کہہ سکیں۔جب کہ دوسری جانب ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برآمدات میں اضافے کے اشارے ملے ہیںِ








