اسلام آباد:ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
ان خیالات کا اظہار عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی
اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ مودی ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر گجرات میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھا دوست ہے جس کیساتھ تعلقات بہت ہی شاندار ہیں۔ جب سے دفتر سنبھالا ہے میری انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہت مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔








