پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے اورآج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں اگر عمران خان کو ووٹ دینے پر غلط ثابت ہوا تو 5 سال بعد عوام سے معافی مانگ لوں گا

باغی ٹی وی: اے آر وائے ڈیجیٹل ٹی وی کے شو معصومانہ سوال کے میزبان وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ مجھے عمران خان کو ووٹ دینے پر فخر ہے اورآج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور مجھے یقین ہے 5 سال بعد ہم دوبارہ عمران خان کو ہی منتخب کریں گے

میزبان کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرحان سعید نے کہاکہ خان صاحب کی جگہ کوئی بھی آتا تو مہنگائی بڑھتی مہنگائی تو ہر حکومت میں بڑھی ہے کون سی حکومت ہے جس نے آکر مہنگائی کم کردی ہے اداکار نے کہا خان صاحب نے سختی سے سب کو سیدھا کرنے کی کوشش کی ہے

فرحان سعید نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا سارا پیسہ سود میں چلاجاتا ہے لہذا ہمیں یہ مہنگائی جیسے کڑوے گھونٹ پینے پڑیں گے لیکن ہم یہ قرض اتار دیں گے انشااللہ

فرحان سعید نے مزید کہا کہ میں خان صاحب کی سائیڈ لے رہا ہوں اگر 5 سال بعد میں غلط ثابت ہواتو میں لوگوں سے معافی مانگ لوں گا کہ میں نے خان صاحب کی غلط حمایت کی

فرحان سعید نے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل گانے ’’تیار ہیں‘‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناپسند کیے جانے پر کہا کہ گانا اچھا ہے اور اسٹیڈیم میں لوگ اسے پسند بھی کررہے ہیں اور چند دن بعد یہ گانا ہر جگہ ہر رکشہ میں لگایا جائے گا اور ہر کوئی اسے گائے گا تاہم انہوں نے علی ظفر کی جانب سے جاری کیے جانے والے پی ایس ایل کے نئے گانے کے ٹیزر کی تعریف کی اور کہا علی ظفر نے گانا بنانے کا اعلان کرکے اپنے اوپر پریشر لے لیا ہے تاہم ان کے گانے کا ٹیزر بہت اچھا اورعوامی ہے جو شائقین کو پسند آئے گا

واضح رہے کہ فرحان سعید اس وقت ٹچ بٹن نامی فلم میں کام کررہے ہیں اس فلم میں ان کے ہمراہ سونیا حسین، فیروز خان اور ایمان علی نے اہم کردار نبھائے فلم عیدا لفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کر دیا

Shares: