ہمسائے ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔
باغی ٹی وی : وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمسائے ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام کابینہ اراکین کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی تشخص کو اجاگر کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ بدھ کو وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل طلب کیے گئے اجلاس میں بجلی کی قیمت اور ٹرانسمیشن لائن پر بات کی جائے گی، ہماری ٹرانسمیشن لائن 18 ہزار میگا واٹ سے زیادہ کا لوڈ برداشت نہیں کر سکتی جبکہ گرمیوں میں 26 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔امریکی صدر کے دورہ بھارت پر تبصر کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی ہے۔
واضحرہے کہ ٹرمپ کے بھارت دورے کو اگرچہ مودی حکومت اپنے لیے بہت فتح مند قرار دے رہے رہی ہے تا ہم بھارت کے اندر ہی ٹرمپ پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ اس نے پاکستان کی تعریف کی ہے.








