پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں بنانے والے تمام فنکاروں کا مداح ہوں
باغی ٹی وی:جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ علی عظمت میرے دوست ہیں اور اس ملک کے اسٹار ہیں جو انداز وبیان منفرد رکھتے ہیں
پروگرام کے میزبان نے علی ظفر سے سوال پوچھا کہ تیار ہیں انہیں کیسا لگا?
اس سوال کا علی ظفر نے بڑا محتاط جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترانہ اچھا تھا کسی کو اچھا لگتا ہے کسی کو بُرا لگتا ہے انہوں نے کہا اس ترانے کی تنقید پر اس کی حمایت کرتے ہوئے میں نے ٹویٹر پر بھی پیغام دیا تھا کہ جس طرح آپ لوگ مجھے پیار دے رہے ہیں اسی طرح دیگر فنکاروں کے کام اور کوششوں کو بھی سراہیں ہم سب ایک خاندان ہیں
گلوکار عظمت علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ علی عظمت میرے دوست ہیں اور اس ملک کے اسٹار ہیں جو انداز وبیان منفرد رکھتے ہیں بلکہ وہ پاکستان سُپر لیگ فائیو کا آفیشل ترانہ تیار ہیں بنانے والے تمام فنکاروں کا فین ہوں
میزبان نے سوال گلوکار سے سوال کیا کہ اتنے کم وقت چند گھنٹوں میں ترانہ کیسے تیار کیا?
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ وہ کسی بھی موضوع پر پندرہ سے بیس منٹ پر کچھ نہ کچھ لکھ سکتے ہیں بات ساری آمد کی ہوتی ہے کبھی آمد جلدی ہوجاتی ہے کبھی ہفتوں لگ جاتے ہیں
پروگرام میں انہوں نے پی ایس ایل کے پچھلے سیزنز میں گائے گئے ترانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے تین سیزن کے ترانے اور تقاریب میں پرفارمنس کا انہیں انتہائی کم معاوضہ دیا گیا لیکن انہوں نے یہ صرف پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور وطن کی محبت میں کیا
واضح رہے کہ آفیشل ترانہ تیار ہیں پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، عاصم اظہر، علی عظمت اور ہارون رشید نے گایا ہے جو شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر علی عظمت نے گلوکار علی ظفر کو اس کی وجہ قرار دیا تھا اس کے جواب میں علی ظفر نے ایک مزاحیہ اور طنز سے بھر پور ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی تھی جس کے بعد مداحوں کی پُرزور فرمائش پر گلوکار نے پی ایس ایل فائیو کے لئے ترانہ بنانیکا بھی اعلان کیا تھا
علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار








