امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیرکا مسئلہ حل کرواسکتے ہیں ، ہمت کریں تاریخ یاد رکھے گی ، چوہدری شجاعت حسین

0
37

لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کو 72 سالہ پرانی قرارداد چھوڑ کر خودمختار کشمیر کا کہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے صدرٹرمپ سے اپنا کردارادا کرنے کی درخواست کردی

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کا ٹکڑا بن چکیں ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحت کا کردار ادا کریں۔

ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خود مختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا، تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروائیں اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں، انہوں نے کہا کہ نصف شپ معصوم اور نابالغ لڑکیوں کو جبراً اٹھا کر فوجی بیرکوں میں لے جایا جاتا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں

موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خودمختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہو گا ، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد اور خودمختار کیوں نہیں بنایا جا سکتا

چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی ملاقات، چودھری پرویزالٰہی، سالک حسین، سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے

Leave a reply