ریاض :چند دنوں کے اندردوسرے اہم عرب شہزادے کی وفات سے عرب دنیا میں خلاپیدا ہوگیا،اطلاعات کےمطابق چند دنوںکے اندر دوسرے سعودی شہزادے کی وفات نے شاہی خاندان کے غم میں اضافہ کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق آج سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سےوفات پا گئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز آج وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی ،ادھریو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، یو اے ای ملٹری فورسز ودیگر رہنماؤں نے شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ابوظبی کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے سعودی شہزادہ طلال بن سعود کی وفات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی،